اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان نے کئی بار مداخلت کی اور نعرے بازی کی ۔ پی ٹی آ ئی کے ارکا ن نے نعرہ لگا یا کہ اسرائیل کا جو یار ہے غدار ہے ،غدر اہے،فلسطین کا سودا،نا منظور ۔انہوں نے شمع جونیجو کے طعنے بھی دئیے۔ پی ٹی آئی ارکان نے مطالبہ کیا کہ شمع جونیجو کے معاملے پر بھی بات کریں۔اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے ارکان سے کہا کہ اس پر بھی بات ہو جائے گی تھوڑا صبر کریں ۔ہم آپ کی بات سنتے ہیں اور مداخلت نہیں کرتے ،آپ بھی تحمل سے بات سنیں،ہربات کا جواب دوں گا۔نائب وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے والے وفد میں خاتون شمع جونیجو کی شمولیت کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شمع جونیجو کا معاملہ ایسے ہی ہمارے پی ٹی آئی کے دوستو ں نے اٹھایا ہوا ہے، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سر کاری وفد کیلئے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام لیٹر آف کریڈنسی جاری کرتا ہے، جس پر میں نے دستخط کیے تھے۔