اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے پندروارے میں زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر پاکستان کے سب سے بڑے الیکٹرک وہیکلز ڈپو کا افتتاح کریں گے جو چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم نے مختصر مدت میں ایک سو پچاس کروڑ ( 150 کروڑ) روپے کی لاگت سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،ڈیپو کے افتتاح کے بعد 160 ائرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں اسلام آباد میں چلیں گی ، ڈیپو میں بیک وقت 40بسوں کی چارجنگ ہوگی،پروجیکٹ ڈائریکٹر قاضی عمر نے چئیرمین محمد علی رندھاوا کی ھدایت پر اسے 15 اکتوبر تک مکمل کرانے کے لئے دن رات کام شروع کرا رکھا ہے، سی ڈی اے ٹیم ڈیڑھ ارب روپے سے بننے والی 120 بسوں کے ڈپو کو جدید ترین سسٹم اور سہولتوں کا حامل بنا رہی ہے ۔