اسلام آباد( کامرس رپورٹر) ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 0.56فیصداضافے سے بڑھ کر 4.07فیصد ہو گئی ہے،رواں ہفتے 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20کی قیمتوں میں استحکام رہا ، حساس اشاریوں کے انڈیکس کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 46.44فیصد، پٹرول 1.72 فیصد، ڈیزل 1.45 فیصد، لہسن 1.41فیصد، پیاز 1.22فیصد، سرخ مرچ پائوڈر 0.72فیصد، مٹن 0.59فیصد، بیف 0.41 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0.22فیصد، دہی 0.19 فیصد، پرنٹڈ لان 0.17 فیصد اور جارجٹ کی قیمت میں 0.07فیصد کا اضافہ ہوا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میںمرغی کی قیمت میں 7.96 فیصد، کیلا 0.78فیصد، دال چنا 0.67 فیصد، گڑ 0.59 فیصد، آلو 0.43فیصد، ایل پی جی 0.42فیصد، انڈے 0.41فیصد، پانچ لیٹرخوردنی تیل 0.30 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 0.29 فیصد کی کمی ہوئی۔