• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا وینزویلا کے قریب مشتبہ منشیات بردار کشتی پر نیا حملہ،4 ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)امریکا کا وینزویلا کے قریب مشتبہ منشیات بردار کشتی پر نیا حملہ کر دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ کشتی پر حملے میں 4افراد ہلاک ہوئے۔ چند ہفتے کے دوران امریکی فوج نے وینزویلا کے قریب چوتھا حملہ کیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں وینزویلا کے ساحل کے قریب کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملےجاری رہیں گےجب تک امریکی عوام پر حملے ختم نہیں ہوتے۔ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل بھی وینزویلا سے منشیات لے جانے والی ایک تیز رفتار کشتی پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ منشیات فروش گروہوں کو نشانہ بنانے کے لیے فوجی کارروائیاں مزید وسعت اختیار کر سکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید