اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نےایک سال کے دوران مجموعی فنانسنگ ضروریات میں جی ڈی پی کے سات اعشاریہ چارفیصد کی کمی کرنے کاہدف مقرر کردیا،وزارت خزانہ نےرواں مالی سال کے لیےمجموعی فنانسنگ ضروریات جی ڈی پی کے بیس اعشاریہ پانچ فیصد یا ستائیس ہزار چھ سو ایک ارب روپےرہنےکاتخمینہ لگایا ہے۔رواں مالی سال مقامی قرضوں اور سود کی ادائیگی کی مد میں تقریباً نو ہزار ارب روپے کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال مجموعی فنانسنگ ضروریات جی ڈی پی کے27 اعشاریہ 9فیصد تھیں جو رواں مالی سال20اعشاریہ 5فیصد رہنے کا تخمینہ ہے ،دستاویز کے مطابق رواں مالی سال مجموعی فنانسنگ ضروریات کاتخمینہ 27ہزار601ارب روپے لگایا گیا جس میں21ہزار 100ارب روپے قرضوں کی ادائیگی کے لیے فنانسنگ شامل ہے،ان میں 15ہزار628ارب روپے مقامی اور5ہزار 472 ارب روپے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے فنانسنگ ضروریات ہیں۔