• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کووِڈ ویکسین کا چھ اقسام کے کینسر سے تعلق،کورین تحقیق کا متنازع دعویٰ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سیول ( جنگ نیوز) کووِڈ ویکسین کا چھ اقسام کے کینسر سے تعلق، کورین تحقیق کا متنازع دعویٰ، ویکسین لینے والے بعض افراد میں مخصوص اقسام کے کینسر کے امکانات نوٹ کیے گئے۔ 

اس متنازع دعوے نے ماہرین اور عوام میں تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، محققین کا کہنا ہے کہ مزید سائنسی تحقیق کے بغیر کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔ 

عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں کی گئی ایک نئی طبی تحقیق نے ہلچل مچا دی ہے، جس میں یہ متنازع دعویٰ کیا گیا ہے کہ کووِڈ ویکسین کا چھ مختلف اقسام کے کینسر سے ممکنہ تعلق ہو سکتا ہے۔ 

اس دعوے نے نہ صرف طبی ماہرین کو بحث پر مجبور کر دیا ہے بلکہ عام عوام میں بھی بے چینی پیدا کر دی ہے۔تحقیق کے ابتدائی نتائج کے مطابق ویکسین لینے والے بعض افراد میں مخصوص اقسام کے کینسر کے امکانات نوٹ کیے گئے، تاہم ماہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ابھی یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے اور اس پر حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔

اہم خبریں سے مزید