• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ FC ہیڈ کوارٹرز حملے میں ملوث 2 دہشتگردوں کی شناخت

کوئٹہ(ایجنسیاں)کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرزپر خودکش حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مرنیوالوں کے نام شریف اللہ اور عبدالباسط بتائے جارہے ہیں ‘دوونوں کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی شناخت نادرا نے فنگر پرنٹ سے کی، ایک دہشت گرد کا تعلق میرئی اڈہ اور دوسرے کا چاغی سے ہے۔ خودکش حملے میں ہلاک دیگر دہشت گردوں کے اعضا فرانزک کے لیے پنجاب بجھوائے ہیں۔سیکورٹی حکام اہلخانہ سے مزید پوچھ گچھ کررہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید