• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری زراعت پنجاب آج ملتان کا دورہ کریں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو 4 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ ملتان کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کپاس سمیت دیگر فصلوں کی سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ محکمہ زراعت کے تحت جاری فیلڈ سرگرمیوں پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید