اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے قراردیاہے کہ عوامی حکومت کا طے شدہ اصول یہ ہے کہ ہر منظور شدہ عہدہ ریاست کی عملی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہوتا ہے،جسے خالی ہونے کے بعد مناسب وقت کے اندراندر پر کیا جانا لازمی ہے ،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پروموشن کیس میں درخواست گزاروں کی فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ،پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس سید منصور علی شاہ نے قلمبند کیا ہے ،جس میں قراردیاگیاہے کہ منظور شدہ عہدہ کی خالی آسامیاں ایڈہاک ازم کو فروغ دیتی ہیں ، جس سے اقربا ء پروری اور جانبداری کا دروازہ کھلتا ہے۔