• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سر کاری دورہ کریں گے

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف 5سے 7 اکتوبر تک ملائشیا کا سر کاری دورہ کر یں گے۔وزیراعظم ملائشیائی وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام کا وفد ہوگا۔پاکستان اور ملائشیا کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ مضبوط اور دیرینہ ہے۔وزیراعظم کا ملائشیائی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات بھی شیڈول ہے۔ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔دونوں راہنماء تجارت، آئی ٹی و ٹیلی کام، حلال انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر غور کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید