• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹا تھانبرگ پر اسرائیلی فورسز کا تشدد، صیہونی پرچم اٹھانے پر مجبور کیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھانبرگ پر اسرائیلی فورسز کا تشدد، صیہونی پرچم اٹھانے پر مجبور کیا گیا، تھانبرگ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے سخت اور ناروا سلوک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، انہیں فورسز کی جانب سے مارا پیٹا گیا ، بالوں سے گھسیٹا گیا ہے، جیل میں گریٹا کو کم پانی اور خوراک فراہم کی جارہی ہے، گندی کوٹھڑی میں قید ہیں۔برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق سویڈش حکام کو بھیجی گئی ایک ای میل میں بتایا گیا ہے کہ گریٹا کو اسرائیلی حراست میں غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید