اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ وفاقی سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سرو س کے گریڈ اکیس کے افسرکیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) ایس آئی ایف سی ڈویژن جمیل احمد قریشی کو سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کا اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک کیلئے تفویض کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل کمیونیکیشن آفیسر، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، وزارت آئی ٹی صدام منور کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 19 اگست 2025 سے 18 اگست 2026 تک شمار ہو گی۔ سیکشن افسر سدرہ خان کا خزانہ ڈویژن سے اقتصادی امور ڈویژن اور سیکشن افسر محمد صولت علی کا داخلہ ڈویژن سے آئی ٹی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔