• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا اتحاد کا توڑ، بھارت کا طالبان حکومت تسلیم کرنے پر غور

نئی دہلی (جنگ نیوز) پاک امریکا اتحاد کا توڑ، بھارت کا طالبان حکومت تسلیم کرنے پر غور، افغان وزیرِ خارجہ 9اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، نئی دہلی واشنگٹن و اسلام آباد کے بڑھتے تعاون سے فکرمند ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق c 9 اکتوبر سے بھارت کا ایک ہفتے کا سرکاری دورہ شروع کریں گے ،یہ طالبان دور حکومت میں کسی بھی افغان وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہوگا  جو جنوبی اور وسطی ایشیا کی سیاست میں ایک اہم موڑ سمجھا جا رہا ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور امریکہ مل کر افغانستان اور خطے میں بھارت کے بڑھتے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بگڑ گئے، جبکہ واشنگٹن اور اسلام آباد نے باہمی اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے لیے تعلق مضبوط کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید