اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے در میان گزشتہ کئی روز سے جاری لفظی گولہ باری اور تناؤ کے خاتمہ کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال، خارجہ پالیسی ،حالیہ سیلاب اور اہم قومی امور پر بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال، خارجہ پالیسی ،حالیہ سیلاب اور اہم قومی امور پر بھی بات چیت کی۔