• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا 150 ارب ڈالر کا معدنی خزانہ، عالمی سونے کی دوڑ کا نیا امیدوار

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کا 150ارب ڈالر کا معدنی خزا نہ، عالمی سونے کی دوڑ کا نیا امیدوار،برطانوی جریدہ اکانومسٹ کے مطابق ریکو ڈیک اور شمالی علاقوں میں قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر نے عالمی توجہ حاصل کرلی ہے۔ جنوبی ایشیا میں کرٹیکل منرلز ہب بننے کا موقع مگر بدعنوانی، عدم استحکام اور سیکورٹی خطرات رکاوٹ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درست حکمتِ عملی اپنائی گئی تو معدنیات کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا گیم چینجر بن سکتا ہے ۔ اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے اور دیگر قیمتی معدنیات کی بڑھتی ہوئی طلب نے پاکستان کو ایک نئے سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر نمایاں کر دیا ہے۔ اکانومسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس تقریباً 150 ارب ڈالر مالیت کے غیر دریافت شدہ معدنی ذخائر موجود ہیں، جن میں بلوچستان کا ریکو ڈیک سب سے اہم منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں لیتھیم، تانبے، اور دیگر اہم معدنیات کے ذخائر بھی پائے جاتے ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی، برقی گاڑیوں اور توانائی کے نظام کے لیے ضروری ہیں۔

اہم خبریں سے مزید