اسلام آباد(صالح ظافر) اقوامِ متحدہ جنیوا میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور سینئر سفارتکار سفیر طاہر حسین اندرابی کو وزارتِ خارجہ کا ترجمان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ سفیر شفقّت علی خان کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے جنہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔باخبر ذرائع نے جنگ/دی نیوز کو جمعہ کے روز بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے طاہر اندرابی کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔