• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سگے بھائی، کبھی اکٹھے، کبھی جدا

نہیں آپس میں یکساں اس کی دو ٹانگیں مگر پھر بھی

خوشی سے ہر گھڑی چلتے ہی رہنا کام ہے اس کا

وہ طے کرتی ہے بارہ منزلوں کو وقت پر اپنے

پہیلی خود بتادے گی تمہیں کیا نام ہے اس کا

چمڑا گوشت اس کے نہیں، ہڈی ہڈی میں چھید

پھر اس میں جان کیسے رہے یہ بتلاؤ بھید

سویرے سویرے وہ ننھا سا قطرہ

مگر اس کو کوئی کہتا نہیں پانی

دو چڑیاں دو ہی پر

بھی نہ چھوڑیں اپنا گھر

ہری ہری پانی میں گھولی

لال بنی جب مٹھی کھولی

بوجھو تو جانیں کے جوابات:

1۔دروازے کے دو کواڑ 2۔گھڑی3۔ پنجرہ 4۔ شبنم5۔ آنکھیں6۔ مہندی