قدرت نے روئے زمین پر ایسے ایسے شاہکار پیدا کئے ہیں، جنہیں دیکھ کر بے اختیار انسان رب کائنات کی کاریگری پر سبحان اللہ پکار اٹھتا ہے، اب دیکھیں، ’’اسٹیل‘‘ایک انتہائی مضبوط بکتربند کیڑا ہے۔
رب کی تخلیق کردہ اس مخلوق کی چمک دمک، بناوٹ اور بےپناہ خوبصورتی کسی فن پارےسے کم نہیں۔ یہ اپنے سے ہزاروں گنا زیادہ وزن برداشت کر سکتا ہے۔دیکھنے میں تو ایسا لگتا ہے، جیسے بڑی ہی مہارت کے ساتھ اسٹیل یا کسی دھات سے بنایا گیا کوئی چھوٹا سا کھلونا ہو۔
یہ کیڑا کوسٹا ریکا، میکسیکو اور جنوبی امریکاکے برساتی جنگلات میں پائے جانے والے بیٹل (Bettle) کی ایک قسم ہے۔ یہ درختوں کے تنوں یا چٹانوں کے نیچے رہتا ہے۔
رب کی تخلیق کردہ اس مخلوق کی چمک دمک، بناوٹ اور بےپناہ خوبصورتی کسی فن پارےسے کم نہیں اور انسان بے اختیار سبحان اللہ العظیم پکار اٹھتا ہے۔
بچو! یہ تو آپ جانتے ہوں گے کہ سمندر میں بے شمار آبی مخلوق پائی جاتی ہیں جو ایک دوسرے سے بڑھ کر عجیب و غریب اور حیرت انگیزہیں لیکن ان میں سے سے زیادہ عجیب و غریب مخلوق سمندری گھوڑا ہے، جس کی شباہت گھوڑے جیسی ہوتی ہے۔
اس کا قد عام طور پر ایک فٹ سے چھوٹا ہوتا ہے۔ مزید حیران کن بات یہ ہے کہ اس کا سر ٹٹو(Pong) کی شکل کا ہوتا ہے اور اس کا جسم ٹھوس پلیٹوں اور نوکدار کانٹوں (Spikes) سے بھرا ہوتا ہے، جبکہ اس کی دم سانپ کی دم کی طرح ہوتی ہے۔ سمندری گھوڑے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مادہ بچے نہیں دیتی بلکہ نر دیتا ہے۔