• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سسٹم کا باپ ، یہ لوگ خواب میں بھی ان سے ڈرتے ہیں، سہیل آفریدی

پشاور (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سسٹم کا باپ ، یہ لوگ خواب میں بھی ان سے ڈرتے ہیں،وزارت اعلیٰ کا الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہو رہا ہے ،الیکشن میں کامیابی کے بعد اسمبلی اجلاس میں پالیسی بیان دیں گے، ان کی پالیسی بانی چیرمین کی پالیسی ہے، عمران خان سسٹم کا باپ ہے، یہ لوگ خواب میں بھی خان سے ڈرتے ہیں ۔وہ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ،نامزد وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہم پر ایف ائی ارز بھی درج ہیں ،مقدمات بھی ہیں، ہم کلعدم بھی ہیں لیکن اسامہ بن لادن سے رابطے وہ لوگ رہے ہیں، پاکستانیوں کو گھبرانا نہیں چاہیے ہم مقابلہ کرکے رہیں گے، وزرعلی کا الیکشن ائین اور قانون کے مطابق ہو رہا ہے اور اس الیکشن میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ہماری پالیسی بانی چیئرمین کی پالیسی ہے، کامیابی کے بعد اسمبلی اجلاس میں اپنا پالیسی بیان دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید