لاہور (نیوزرپورٹر) بھارت سے رہائی پانے والے 54 پاکستانی ماہی گیرلاہور سے کراچی روانہ کر دیئے گئے ۔ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا گیا ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کی ہدایت پر ماہی گیروں کو ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔