ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا کہ ضلع ملتان میں تین روزہ قومی پولیو مہم کا کامیابی سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کے پہلے روز تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور معاون ادارے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور سرگرم ہیں۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہر کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پولیو کے قطرے پلائے اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ہر حال میں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ آئندہ نسل کو معذوری جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے ۔