• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس اور رینجرز کا سہراب گوٹھ کے علاقے میں آپریشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں پولیس اور رینجرز کاسہراب گوٹھ کے علاقے میں آپریشن، گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 21 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف سہراب گوٹھ کے علاقے میں آپریشن کیا ۔ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ آپریشن ڈیسنٹ پلازہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں کیا گیا۔اس دوران علاقے کے ناکہ بندی کر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا ۔

ملک بھر سے سے مزید