اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیرِاعظم شہباز شریف کہا کہ فلسطین کے عوام کی سفارتی واخلاقی مد دجاری رکھیں گے ، وزیراعظم نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر یہ دورہ کیا۔وزیر اعظم نے عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں ، شہباز شریف کی آذربائیجان ، انڈونیشیا ، فلسطین کے صدور، اردن کےفر مانروعبداللہ دوئم، بحرین کے شاہ حمد ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، جرمن چانسلر ، آرمینیا، سپین ، اٹلی کے وزرائے اعظم ، سعودی وزیرِ خارجہ اور قطر کے امیر سے ملے ، امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال، شرم الشیخ ائیر پورٹ پہنچنے پر مصری یوتھ و اسپورٹس کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی، پاکستان کے مصر میں سفیر عامر شوکت اور پاکستان و مصری اعلی سفارتی عملے نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں،وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےغزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمینیاء کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و گفتگو میں شریک ہوئے۔