اسلام آ باد( نیو زرپورٹر) امریکی صدر ٹرمپ کاوزیر اعظم شہباز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ، وزیر اعظم اور امریکی صدرکے در میان شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات اور خوشگوار بات چیت، وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے در میان گزشتہ روز غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم اور امریکی صدر کے مابین گرمجوشی سے مصافحہ اور خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ ہوا۔