• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں سے اپیل ہے صفائی مہم میں انتظامیہ سےتعاون کریں،ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور "ستھرا پنجاب مہم" کے تحت صفائی کے اقدامات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں کردار ادا کریں صفائی نصف ایمان ہے، لہٰذا ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف سڑکوں، گلیوں اور رہائشی علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کی کارکردگی چیک کی اور موقع پر ہی صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کا مقصد شہریوں کو صاف، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کو ترجیح دی جائے۔
ملتان سے مزید