• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں، ترقی یافتہ ممالک سے ہے، بلاول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے‘کل غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جنگ بندی کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں اسرائیل نے کی ہیں ‘ڈر اورخوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام غزہ میں ہونے والے ظلم اور بچوں کی تاریخی نسل کشی پر سینیٹر میاں رضا ربانی کی کتاب ”The Smile Snatchers“ کی تقریب رونمائی آڈیٹوریم ون میں منعقد کی گئی جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی‘بلاول بھٹو زرداری نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو کتاب لکھتے ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، رضا ربانی نے اپنی کتاب غزہ کے بچوں کے نام لکھی ہے‘ کل غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ اسرائیل نے سب سے زیادہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے‘پوری مسلم امت اس معاہدےکو غور سے دیکھے کہ کہ اسے توڑا نہ جائے‘ایک خطرہ اور بے چینی موجود ہے کہ اس بار بھی دھوکہ دہی نہ کی جائے‘بلاول بھٹوکا کہنا تھاکہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں خیر پور اکنامک زون کو بہترین اکنامک زون میں شامل کیا گیا ہے‘میں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا مقابلہ کسی اور شہر یا صوبے سے نہیں۔

اہم خبریں سے مزید