• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں شفافیت یقینی بنانیکی ہدایت

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے مصر سے لوٹتے ہی سرکاری مصروفیات شروع کردی ہیں۔ وزیراعظم نےجناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نےجناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے تمام ٹائم لائینز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہو گا جہاں عوام کو بین الاقوامی معیار کی علاج معالجے کے سہولیات دستیاب ہوں گی۔اجلاس کو جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کی تعمیر میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔بر یفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے ڈیزائن کنسلٹنٹ کا انتخاب کر لیا گیا ہے اور کنٹریکٹ کے حوالے سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید