اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ، خاتونِ اوّل نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم میں فرائض انجام دینے والے اہلکار قوم کے محافظ ہیں، آصفہ بھٹو زرداری نے شہید لیویز اہلکار یاسین کی خدمات اور قربانی کو سراہااور کہا کہ بچوں کو بیماری سے بچانے والے کارکن ہمارے ہیرو ہیں۔