• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلی بلاول ہاؤس کی سکیورٹی واپس بلانے کا نوٹس لیں، رہنما پیپلز پارٹی لاہور

لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنماؤں رانا جمیل منج ، سید حسن مرتضی ٰ ، چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بلاول ہاؤس کی سکیورٹی واپس لینا غلط ہے، ہم ن لیگ کے اتحادی ہیں اور وفاق میں ن لیگ کی حکومت پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے لہذاوزیر اعلی بلاول ہاؤس کی سکیورٹی واپس بلانے کا نوٹس لیں۔ تاہم  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ   سیکورٹی واپس لینے کا الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تبدیل ہونے اور اہلکاروں کی دوسری شفٹ کے وہاں پہنچنے میں تھوڑی تاخیر ہوئی لیکن اہلکار وہاں پہنچ گئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج پارٹی کے دیگر رہنماؤں کیساتھ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلاول ہاؤس پہنچے تو وہاں پنجاب پولیس کی سیکورٹی موجود نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ لہذاوزیر اعلی بلاول ہاؤس کی سکیورٹی واپس بلانے کا نوٹس لیں۔
اہم خبریں سے مزید