لاہور ( آن لائن ) پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئیں ، رفتار معمول پر آگئی تاہم صارفین کو اب بھی سوشل میڈیا ایپس پر اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کے دوران معمولی مشکلات کا سامنا ہے۔پی ٹی سی ایل گروپ کے ترجمان کے مطابق زیرِ سمندر کیبل سسٹم میں نصب ریپیٹر کی مرمت کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیوٹی معمول پر آ گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم نے 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے مرمتی کام کا آغاز کیا تھا جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہا۔