کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور بلوز نے قومی انڈر 19 ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ جمعرات کو ملتان میں راولپنڈی کی ٹیم 142 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔ لاہور بلوز نے تین وکٹ پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ خضر بٹ نے 46،جہانگیر بلال نے 56 رنز کی اننگز کھیلی ۔