• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز میں خواتین اراکین کی 33 فیصد نمائندگی یقینی بنائی جائے، وفاقی کابینہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر نیو زرپورٹر)وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (CCLC) کے 23 ستمبر 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔یہ توثیق گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کی گئی۔ غزہ امن سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کی زبردست پزیرائی ،وفاقی کابینہ نے ڈیسک بجا کے وزیراعظم کو داد دی،وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطا بق ٹریڈ آرگنائزیشن رولز، 2013 کے شیڈول ای (E) میں ترامیم کی توثیق کر دی گئی۔ ان ترامیم کے تحت پاکستان بھر میں خواتین کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لائیسنس گرانٹ فیس اور لائسنس کی تجدید کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انٹر بورڈ کوارڈینیشن کمیشن ایکٹ 2023 میں ترامیم کی توثیق بھی کر دی گئی۔ ان ترامیم کے تحت پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز میں خواتین اراکین کی 33فیصد نما ئندگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں جموں وکشمیر (ایڈمنسٹریشن آف پراپرٹی) آرڈی نینس 1961 میں ترامیم ، کراچی پورٹ ٹرسٹ ایکٹ 1986, گوادر پورٹ اتھارٹی آرڈیننس 2002 اور پورٹ قاسم ایکٹ 1973کو ایس او ایز ایکٹ 2023 سے مطابقت میں لانے کے حوالے ترامیم کی بھی توثیق کر دی گئی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (CCLC) کے 8 اکتوبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (مینجمنٹ اینڈ یوٹیلائزیشن آف ڈیجیٹل نیشن فنڈ) رولز ، 2025 کی توثیق کر دی گئی۔ ادارہء شماریات پاکستان کی گورننگ کونسل میں ترامیم کی توثیق کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید