• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار الیکشن، عاصمہ جہانگیر گروپ کا کلین سویپ، ہارون الرشید صدر منتخب

لاہور( رپورٹ :عمران احسان /کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر انڈی پینڈنٹ گروپ نے کلین سویپ کردیا،غیر حتمی نتائج کیمطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید صدر منتخب ہوگئے،کراچی، حیدر آباد،پشاور، لاہور،ملتان سمیت12شہروں میں عاصمہ جہانگیر کے امیدوار ہارون الرشید نے صدر کی نشست کیلئے 1947ووٹ لئے، جبکہ پروفیشنل گروپ کے توفیق آصف 1511ووٹ لے سکے، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان 1222 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب ہوگئے، جبکہ پروفیشنل گروپ کے میاں عرفان اکرم 812 ووٹ لے سکے،ملک بھر سے 4379 وکلاء ووٹ ڈالنے کے اہل قرار دئیے گئے تھے ،نومنتخب صدر ہارون الرشید نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کے تعلق کو آئین اور قانون کے تناظر میں متوازن بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، سپریم کورٹ بار اورحکومت کے درمیان آئینی رابطوں میں کوئی تعطل نہیں آنے دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید