• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ہر انچ براہموس میزائل کی زد میں، آپریشن سندور ایک ٹریلر تھا، بھارتی وزیرِ دفاع کی بڑھک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے پھر گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی رینج میں ہے اور ’آپریشن سندور‘ محض ایک ٹریلر تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں براہموس میزائل کے نئے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ براہموس ہماری طاقت کی علامت ، بھارت اپنی سلامتی کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اعتماد اور تکنیکی خودکفالت کی علامت ہے۔

اہم خبریں سے مزید