• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر عمران امین جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر مقرر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے ہمدرد یونیورسٹی کے آٹھویں وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا چارج پیر کو سنبھال لیا۔ وہ اس سے قبل زیبسٹ یونیورسٹی میں ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ انجینیئرنگ سائینسز کی حیثییت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن، تمام فیکلٹیز کے ڈینز اور انتظامی عہدوں کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ رجسٹرار کلیم احمد غیاث نے نو منتخب وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی تحقیقی کاموں اور تعلیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیکلٹی ممبران نےسبکدوش ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن کی آٹھ سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید