• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، توشہ خانہ گھڑی معاملہ، مریم نواز سے پاکستانی چینل نے معافی مانگ لی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ)توشہ خانہ الزامات میں گھڑی معاملےپر پاکستانی ٹی وی چینل  نے برطانوی عدالت میں مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی،نجی   پاکستانی ٹی وی چینل نے مریم نواز پر بیوروکریٹس کیساتھ مبینہ کرپشن کے ذریعے توشہ خانہ کی گھڑی خریداری کا الزام لگایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے برطانیہ میں ایک اہم قانونی فتح حاصل کرلی۔ انہوں نے یو کے ہائی کورٹ میں 92 نیوز (جو کہ برطانیہ میں گلیکسی براڈکاسٹنگ نیٹ ورک لمیٹڈ کے تحت کام کرتا ہے) کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ یہ دعویٰ اُس پروگرام کے حوالے سے تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ مبینہ کرپشن کے ذریعے توشہ خانہ کی گھڑی خریدی تھی۔  ٹاک شو، جو کہ 17 نومبر 2022 کو نشر ہوا تھا، نے الزام لگایا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ بدعنوانی پر مبنی ملی بھگت سے توشہ خانہ (سرکاری تحائف کا ذخیرہ) سے ایک گھڑی حاصل کی جس کی اصل مالیت دس لاکھ روپے تھی مگر وہ صرف 45ہزار روپے میں خریدی گئی۔ مریم نواز شریف کا مقدمہ برطانیہ کی ہائی کورٹ میں ان کے وکلاء کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جن کی نمائندگی ڈاؤٹی اسٹریٹ چیمبرز کے بیرسٹر ڈیوڈ لیمر اور اسٹون وائٹ سولی سیٹرز کی سعدیہ قریشی اور عشرت سلطانہ کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید