• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھی: لیویز فورس باضابطہ طور پر پولیس میں ضم، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کچھی لیویز فورس باضابطہ طور پر پولیس میں ضم ،ایس پی کچھی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیانوٹیفکیشن کے مطابق لیویز فورس کے زیرِ انتظام تمام تھانوں اور چیک پوسٹوں پر ایس ایچ اوز اور ہیڈ محررز کی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت لیویز فورس کی جگہ اب پولیس کے ضابطے اور اختیارات نافذ العمل ہوں گے جبکہ ضلعی سطح پر سیکورٹی نظم و ضبط اور امن و امان کے تمام امور پولیس کے ماتحت ہوں گے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پولیس تھانہ مچ میں لیاقت علی رئیسانی پولیس اسٹیشن صدر تھانہ بھاگ ناڑی ظفر علی پولیس اسٹیشن حاجی شہر سلطان احمد پولیس اسٹیشن سنی لیاقت علی پولیس اسٹیشن کھٹن عبدالمالک کی بطور ایس ایچ او تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید