کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب پولیس نے موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے چار چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں گرفتار ملزمان کا درجنوں موٹرسائیکلیں چھننے اور چوری کرنے کا اعتراف، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سریاب سرکل آصف غفور کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کا سرغنہ نصیب اللہ اپنے ساتھی زعفران کے ہمراہ سریاب کے علاقے شاہ جی چوک کے قریب موجود ہے جس پر ایس ایچ او سریاب تنویر باجوہ اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر ایک گھر سے چار چھینی گئی موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لیں ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے سریاب روڈ اور شہر کے مختلف علاقوں سے درجنوں موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔