• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثیر عبدالقادر شاہوانی نامور شاعر ادیب اور صحافی تھے،شعراء،ادباء

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ اور بزمِ فن و ادب کوئٹہ کے اشتراک سے بلوچستان کے نامور شاعر اور ادیب پرفیسر خورشید افروز کی کتاب اثیر عبدالقادر شاہوانی ایک فطرت پسند شخصیت،، کی تقریب رونمائی اور محفل مشاعرہ اکادمی ادبیات کے دفتر اسپنی روڈ میں ہوئی تقریب کی صدارت اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کے ناظم پروگرام ڈاکٹر عبد القیوم بیدار نے کی جبکہ مہمان خصوصی نامور شاعر استاد رشید حسرت اور مہمان اعزاز پروفیسر خورشید افروز تھےمیزبانی کے فرائض نور خان محمد حسنی نے ادا کیے اس موقع پر پروفیسر اکبر ساسولی ،شاہین بارانزئی ،پرفیسر خورشید افروز اور ڈاکٹر عبد القیوم بیدار نے اثیر عبدالقادر شاہوانی کی شخصیت اور فن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اثیر عبدالقادر شاہوانی ایک نامور شاعر ادیب اور صحافی تھے مرحوم نے بلوچستانی ادب کے حوالے سے بہت زیادہ کام کیا انہوں نے نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کی بلوچی اکیڈیمی اور براہوئی اکیڈمی میں بطور جنرل سیکرٹری کام کرکے ان زبانوں کی ترویج و ترقی میں اہم کردار ادا کیا بعد ازاں محفل مشاعرہ ہوئی استاد رشید حسرت ، ڈاکٹر قیوم بیدار ، پروفیسر خورشید افروز ، نور خان محمد حسنی ، عجب خان ساہل،عزیز حاکم ،شاہنواز رودین، افتخار بلوچ اور اکبر ساسولی نے اپنے کلام پیش کیے۔
کوئٹہ سے مزید