کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اوتھل چیک پوسٹ پر جان بحق ہونے والے کمسن بچے کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ، بدھ کو اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی بلوچستان اسمبلی رکن مولانا ہدایت الرحمٰن نے اسپیکر سے استدعا کی کہ اوتھل چیک پوسٹ پر جان بحق ہونے والے کمسن بچے کے لئے فاتحہ خوانی کرائی جائے جس پر ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔