کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئر یوسف شاہ خان نے کہاہے کہ صحت مندکارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں افسران و ملازمین کوجدید طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے یہ باتیں انہوں نے واپڈاہسپتال کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر افسران اور طبی عملہ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہیں اس موقع پر کیسکوکے سینئر افسران اورواپڈاہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمسزالفت کے علاوہ سینئرڈاکٹرز اور دیگر ملازمین بھی موجودتھے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے چیف ایگزیکٹوکیسکوکوبریفنگ دی چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئریوسف شاہ خان نے ہسپتال کی لیبارٹری، میڈیسن سیکشن اور مختلف وارڈز کابھی معائنہ کیا انجینئریوسف شاہ خان نے کوئٹہ سٹی ڈویژن کے دفترکابھی دورہ کیا اس موقع پرایگزیکٹو انجینئرنے کیسکوچیف کوڈویژن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی انجینئریوسف شاہ خان نے کہاکہ لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری کاخاتمہ اور ہر فیڈرپر انچارج مقرر کیاجائے اور رات کے اوقات کارمیں بھی بجلی کنکشنزکی چیکنگ کاعمل شروع کیاجائے بجلی چوری میں ملوث افرادکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔