اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں جاپان میں پہلی خاتون وزیر اعظم کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہاکہ جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننا خواتین کے لیے قیادت میں ایک تاریخی سنگ میل اور جاپان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ وہ اسی حوصلے اور یقین کے ساتھ رہنمائی کریں جس نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی میراث کو مسلم دنیا کی پہلی اور پاکستان کی واحد خاتون وزیر اعظم کے طور پر بیان کیا تھا۔