کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جرمنی اور پاکستان کے درمیان سرمایہ و صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق،جرمن تجارتی وفدکا سائٹ ایسوسی ایشن کا دورہ ، تجارت و سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار، تفصیلات کے مطابق بدھ کو جرمن اماراتی مشترکہ کونسل برائے صنعت و تجارت اور جرمن چیمبرز (اے ایچ کے یو اے ای) کے ایک اعلیٰ سطح تجارتی وفد نے پاکستان کے لیے جرمن چیمبرز کے کنٹری ریپریزنٹیٹو فلوریان والٹرکی قیادت میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان صنعتی تعاون، کاروباری ترقی اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ جرمن تجارتی وفد نے سائٹ ایسوسی ایشن کے ممبرز صنعتکاروں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تجارتی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔وفد میں مختلف شعبوں کے نمائندے جن میں ریٹیل و سپلائی چین (ٹیکسٹائل)، انڈسٹریل آٹومیشن، الیکٹریکل انجینئرنگ، ٹیسٹنگ، انسپیکشن و سرٹیفکیشن، کلین انرجی سلوشنز، اسپیشیلٹی کیمیکلز، مینجمنٹ کنسلٹنسی، الیکٹرانکس و کمیونی کیشن ٹیکنالوجی، سیکیورٹی ٹیکنالوجی، اسمارٹ کارڈز اور ڈائیورسفائیڈ ٹریڈنگ و انویسٹمنٹ شامل تھے۔