• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی پہلی قسط مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں دو دو کروڑ روپے لاگت کی ڈسٹرکٹ اینول ڈیولپمنٹ پروگرام (اے ڈی پی)کی تقریباً5سواسکیموں کی چار میں سے پہلی قسط کے فنڈ حکومت سندھ نے کے ایم سی کو جاری کر دئےان ترقیاتی اسکیموں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کا کہنا ہےکہ یہ ریلیز پہلے ہی تاخیر سے آئی ہے اور محکمہ فنانس اور انجینئرننگ ڈپارٹمنٹ کےمتعلقہ افسران اسےبھی روک کر بیٹھے ہیں شیڈول کے مطابق اب تک دو قسطیں آجانا چاہیں تھیں کیونکہ وقت پر فنڈ استعمال نہ ہونے کے باعث آخری قسط کا فنڈ مالی سال میں مئی تک خرچ نہیں ہو پاتا اور پیسے ضائع ہو جاتے ہیں ذرائع نے بتایاکہ پہلی قسط جسے وصول ہوئے چارپانچ دن ہو گئے ہیں فنانس ڈپارٹمنٹ کے ایم سی کے ڈپٹی دائریکٹر مشیر مہر کی ذمہ داری لگائی گئی ہےکہ وہ ٹھکیداروں سےکاموں کی تصدیق کے بعد بلوں کی ادائیگی کے لئے انہیں اجازت نامے جاری کریں۔

ملک بھر سے سے مزید