• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈز میں یکساں پالیسی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے امتحانی نظام بہتر ہوسکے گا، فقیر محمد لاکھو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں منعقد ہ سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں یکساں پالیسی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے امتحانی نظام شفاف اور معیارِ تعلیم بہتر ہو سکے گا۔ انہوں نے تمام چیئرمین صاحبان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (SBCC) کے فیصلے سندھ بھر کے تعلیمی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید