• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی آن لائن فراڈ کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔نوسرباز نے رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ ہیک کرکے رشتے داروں اور دوستوں سے پیسے لےلیے۔ سوشل میڈیا پرممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا کہ نوسرباز کالر نے اپنا تعارف پی ایم ڈی سی کے نمائندے کے طور پر کر ایاتھا، نوسر باز نے صحت کمیٹی کے اجلاس کی اہم دستاویزات شیئر کی تھی۔ممبر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ نوسر باز نے ادارے کی دستاویزات کا پارسل پہنچانے کے لیے کوڈ مانگا، کوڈ شیئر کرتے ہی وٹس ایپ ہیک ہوگیا، جس کے بعد اس نے کچھ لوگوں سے میرے نام پر پیسے وصول کر لئےجن افراد نے پیسے دینے سے پہلے مجھ تصدیق کی وہ بچ گئے، نوسرباز کالر کو پی ایم ڈی سی کی دستاویزات سے متعلق علم ہونا سوالیہ نشان ہے۔

ملک بھر سے سے مزید