• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی کارکردگی عوام کیلئے عذاب بن گئی، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ صوبے پر کئی سال سے قابض سندھ حکومت کی کارکردگی عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے۔ امن و امان کی حالت پر آئی جی کی رپورٹس کے باوجود زمینی حقیقت یہ ہے کہ تھانہ کلچر مضبوط ہورہا ہے، ایس ایچ اوز کی بولیاں لگتی ہیں، تحفظ فراہم کرنے والے پیسہ بنانے میں مصروف ہیں اور ڈاکو راج کچے کے علاقوں سے نکل کر شہروں میں سرایت کر رہا ہے۔ شہر میں قاتل ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک مافیا کے بے لگام ہونے کے واقعات سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا واضح ثبوت ہیں، جہاں ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے ممنوعہ اوقات میں یہ بھاری گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی ہیں اور قیمتی انسانی جانیں لے رہی ہیں، جبکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، اسٹریٹ لائٹس کا فقدان اور ٹریفک پولیس کی کرپشن اس سنگین مسئلے کی اصل جڑ ہیں اور ہیوی ٹریفک پر پابندی کا فیصلہ صرف کاغذی کارروائی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید