• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین اور قانون کی حکمرانی سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے، لیاقت بلوچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر و ناظم اجتماع عام لاہور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی سے ہی ملک بہتر طریقے سے آگے بڑھ سکتا ہے،کامیاب بنیان مرصوص کی بنیاد پر 25 کروڑ عوام کو فتح کرنے کا خیال درست نہیں،عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے،طاقت کی بنیاد پر چلایا جانے والا ہائبرڈ نظام کسی آئین اور قانون کا پابند نہیں ہے، پیپلز پارٹی، نون لیگ اور ایم کیو ایم جیسی پارٹیاں ہائبرڈ نظام کی چھتری تلے چند بیرونی دوروں کا موقع ملنے پر ہی راضی ہیں حالانکہ 26 ویں ترمیم نے عدلیہ کا سر قلم کر کے عوام کو انصاف سے محروم کردیا ہے۔جب بھی پاکستان میں سیاسی خلاء پیدا ہوتا ہے سول اور ملٹری بیوروکریسی اس کو پر کرنے کے لیے اپنا گھوڑا جوت دیتی ہے، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں کراچی بھر کے ہر سطح کے ناظمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات کے باوجود پاکستانی قوم بھارت کا حملہ ہوتے ہی متحد ہوگئی، نظریئے کی طاقت نے قوم کو سیسہ پلائی دیوار بنا دیا لیکن کامیاب بنیان مرصوص کی بنیاد پر 25 کروڑ عوام کو فتح کرنے کا خیال درست نہیں، گمشدگیاں، صوبوں کے حقوق غصب کرنا غلط ہے۔

ملک بھر سے سے مزید