کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے معروف قانون دان طارق منصور ایڈووکیٹ کو کراچی اسٹریٹیجک ڈیولپمنٹ پلان 2020کے نفاذ سے متعلق کیس جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے اس اہم کیس میں کراچی کے مستقبل سے متعلق تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے پلان کے نفاذ سے متعلق بیانِ حلفی عدالت میں جمع کرائیں تاکہ منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔