• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 فیصد کینسر مریضوں کا علاج PAEC اسپتالوں میں‘ ڈاکٹر حمیرا

اسلام آباد (صالح ظافر)پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن (PAEC) کے ایٹمی توانائی کینسر اسپتال نوری (NORI)کی ڈائریکٹر ڈاکٹر حمیرا محمود نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کمیشن کے زیراہتمام کینسر اسپتال ملک کے تقریباً 80 فیصد کینسر کے مریضوں کا علاج کرتے ہیں جہاں جدید تشخیص اور علاج کی سہولتیں یا تو بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں یا انتہائی کم معاوضے پردی جاتی ہیں ۔وہ بدھ کے روز “عوام میں کینسر کی بروقت تشخیص کی اہمیت اور خواتین میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی” کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ پی اے ای سی ملک بھر میں 20 ایٹمی توانائی کینسر اسپتالوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے کینسر کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر ہے۔ ان اسپتالوں میں ہر سال 46 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے، جبکہ سالانہ تقریباً 10 لاکھ تشخیص اورعلاج کے معاملات انجام دیے جاتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید